دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں ناقص کا کردگی کا شاخسانہ: سی ای او اننت ناگ نے دو اسکولوں کے عملے کو معطل کیا

دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں ناقص کا کردگی کا شاخسانہ: سی ای او اننت ناگ نے دو اسکولوں کے عملے کو معطل کیا
سری نگر،18 فروری : جموں وکشمیر سٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی طرف سے حال ہی میں اعلان شدہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں بچوں کی ناقص کارکردگی کے مظاہرے پر حکام نے ضلع اننت ناگ میں دو اسکولوں کے عملے کو ایک ہیڈ ماسٹر سمیت معطل کر دیا ہے۔

چیف ایجوکیشن آفسیر (سی ای او) اننت ناگ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا کیا گیا کہ ہائی اسکول ونترنگ زون مٹن کے ہیڈ ماسٹر اور عملے،جو دسویں جماعت کے طلبا کو پڑھاتے تھے، کو معطل کیا جا رہا ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا: ’علاوہ ازیں سکول کے دسویں جماعت کے بچوں کی سالانہ امتحانات میں ناقص کارکردگی کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں جبکہ اس کے تدارک کے لئے بھی اقدام کئے جا رہے ہیں‘۔
حکمنامے کے مطابق ہائی اسکول پورو کلناگ کے عملے کو بھی ان ہی وجوہات کی بنا پر معطل کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر سٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بدھ کی سہہ پہر کو کشمیر صوبے کے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا بدھ کی سہہ کو اعلان کر دیا۔
ان امتحانات میں زائد از 78 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ لڑکیوں نے ایک بار پھر لڑکوں کو پچھاڑ کر بازی مار لی ہے۔
وادی میں نجی اسکولوں کے نسبت سرکاری اسکولوں نے ایک بار پھر ناقص کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے تاہم کئی سرکاری اسکولوں جن میں ہائی اسکول پالر بڈگام شامل ہے، نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.