کشمیر: خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

کشمیر: خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج
سری نگر،17 فروری : وادی کشمیر میں اگرچہ موسم خشک ہے اور بیس روزہ چلہ خورد کا دور اقتدار بھی اختتام ہونے کو ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارش یا برف باری ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 19 فروری تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہ سکتی ہے تاہم اس کے بعد موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہان گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.