بارڈر بٹالین کے امیدواروں کا جموں میں زبردست احتجاج

بارڈر بٹالین کے امیدواروں کا جموں میں زبردست احتجاج
جموں،8 فروری: بارڈر بٹالین کے امید واروں نے منگل کے روز اپنے مطالبات کو لے کریہاں زبردست احتجاج درج کرکے دریائے توی کے مرکزی پل کو بلاک کر دیا جس سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔

احتجاجیوں، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکے تھے، نے پل کی طرف مارچ کر کے اس بند کر دیا۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے چند سال قبل بارڈر بٹالین میں بھرتی ہونے کے لئے درخواستیں جمع کی تھیں لیکن ہمارا تحریری امتحان منعقد نہیں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا: ’ہم گذشتہ قریب چار برسوں سے تحریری امتحان کے انتظار میں بیٹھے ہیں ہماری بار ہا گذارشوں کے با وجود بھی انتظامیہ کی طرف سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری نہیں کی جا رہی ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سرکار کو نئی بھرتی کرنی ہے تو وہ کرے لیکن پہلے ہمارا تحریری امتحان لے کر ہماری بھرتی کرے۔
دریں اثنا امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے اور احتجاجیوں کے سول سکریٹریٹ کی طرف مارچ کو ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا تھا۔
احتجاجیوں کے احتجاج سے شہر میں کئی مقامات پر ٹریفک جام کی مشکل سے بھی لوگوں کو دو چار ہونا پڑا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.