پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد نو لاکھ سے تجاوز کر گئی

واشنگٹن/ امریکہ میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد نو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔جمعہ کی سہ پہر جان ہاپکنز یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کووڈ-19 کی وجہ سے 9,00,334 افراد ہلاک اور اب تک 7.60 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دسمبر کے وسط میں امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ اس طرح دو ماہ سے بھی کم عرصے میں ایک لاکھ لوگ اس جان وبا کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img