روزنامہ سرینگرنیوز کے مدیراعلیٰ اور سینئر صحافی محراج الدین وانی انتقال کرگئے

روزنامہ سرینگرنیوز کے مدیراعلیٰ اور سینئر صحافی محراج الدین وانی انتقال کرگئے

سرینگر/روزنامہ سرینگرنیوز کے مدیر اعلیٰ محراج الدین وانی مختصر علالت کے بعد آج انتقال کرگئے ، دفتری ذرائع سے معلوم ہوا کہ محراج الدین کی طبیعت اچانک ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں سی ڈی اسپتال ڈل گیٹ سرینگر منتقل کیاگیا جہاں انہوں نے زندگی کی آخری سانس لی

۔ادھر صحافتی برداری نے روزنامہ سرینگرنیوز کے مدیراعلیٰ محراج الدین وانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، مختلف صحافتی انجمنوں نے محراج الدین وانی کی وفات کو صحافتی برداتی کیلئے ایک بڑا صدمہ قرار دیا اور پسماندگان کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ محراج الدین وانی نے وادی کشمیر میں اُردو صحافت کے فروغ کو بے باکی صحافت کے حوالے سے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ، جنہیں کسی بھی طور فراموش نہیں کیاجاسکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.