حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ  کے عرس کا آغاز

حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ  کے عرس کا آغاز

اجمیر شریف: سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ (خواجہ غریب نواز)  کا 11 روزہ 810واں عرس مبارک کا آغاز ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 29 جنوری 2022 بمطابق 25 جمادی الثانی 1443 ہجری سے بعد نماز عصر یعنی شام 4:45 منٹ سے لے کر 6 بج کر 15 منٹ تک پرچم کا جلوس درگاہ گیسٹ ہاؤس سے بلند دروازے تک نکالا گیا اور بلند دروازے پر جھنڈا نصب کرنے کے ساتھ ہی عرس کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔

درگاہ کمیٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پروگرام کے مطابق 2 فروری 2022 مطابق29 جمادی الاآخر1443 ہجری کوساڑھے 4بجے جنتی دروازہ کھولا جائے گا۔ ساڑھے 6 بجے شام میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کے بعد رویت ہلال کمیٹی کی میٹنگ ہوگی اور 11 بجے رات سے صبح 4 بجے تک محفل سماع و غسلِ مزار اقدس و فاتحہ خوانی کی پہلی محفل منعقد ہوگی۔ 3 سے 4 فروری بمطابق 2 رجب المرجب کو دوسری محفل کا انعقاد کیا جائے گا جو رات 11 بجے سے صبح 4 بجے تک چلے گی، جس میں محفل سماع اور غسل مزارِ اقدس و فاتحہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

اسی طرح 4 سے 5 فروری 2022 مطابق 2 رجب المرجب کو تیسری محفل کا انعقاد کیا جائے گا جو رات 11 بجے سے صبح 4 بجے تک چلے گی جس میں محفل سماع اور غسل مزارِ اقدس و فاتحہ کا نظم کیا جائے گا۔ 5 سے 6 فروری بمطابق 3 رجب کو چوتھی محفل کا انعقاد کیا جائے گا جو رات 11 بجے سے صبح 4 بجے تک چلے گی جس میں محفل سماع اور غسل مزارِ اقدس وفاتحہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ 5 سے 7 فروری 2022 بمطابق 4 رجب المرجب کو 5 ویں محفل کا نظم کیا جائے گا جو رات 11 بجے سے صبح 4 بجے تک چلے گی جس میں محفل سماع اور غسل مزارِ اقدس وفاتحہ خونی ہوگی۔

اسی طرح 7 سے 8 فروری بمطابق 5 رجب المرجب کو11 بجے رات سے 4 بجے صبح تک چٹھی محفل کی شب میں سماع، نصف شب سے گلاب کا عرق کیوڑہ سے زائرین کے ذریعے مزارِ اقدس کی دُھلائی کی جائے گی۔ 8 سے 9 فروری بمطابق 6 رجب کو چھٹی کی محفلِ قل کا اہتمام کیا جائے گا جو صبح ساڑھے 9 بجے سے ایک بج کر 15 منٹ تک جاری رہے گی جس میں قرآن خوانی ہوگی جب کہ 11 بجے دن سے لے کر ایک بجے دن تک قل کی محفل اور مزار شریف پر فاتحہ ہوگی۔

روایت کے مطابق محفل میں داگول کی رسم اداکی جائے گی۔ 11 سے 12 فروری کو صبح 5 بجے سے لے کر 11 بجے دن تک نویں کا (بڑا قل) کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس دروان درگاہ شریف کی گلاب جل یا عرق کیوڑہ سے دھلائی اور قل کے ساتھ ہی عرس اختتام پذیر ہوگا۔ واضح رہے کہ 4 فروری 2022 کو جمعہ کی نماز ادا کی جائے گی۔ 7 سے 8 فروی (5 رجب کو )بسنت منعقد کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.