دنیا میں جان لیواکورونا وائرس سے اب تک 56.62 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

دنیا میں جان لیواکورونا وائرس سے اب تک 56.62 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

واشنگٹن/ دنیا میں اب تک 374.2 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اس کے جان لیواوائرس سے 56.62 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی دنیا بھر میں اب تک 9.96 ارب سے زیادہ افراد کو ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 374,279,678 اور ہلاکتیں 56,62,611 تک جا پہنچی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.43 کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر اور 8 لاکھ 84 ہزار 223 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اس وبا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے، جہاں ہفتہ کی صبح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے دو لاکھ 9 ہزار 918 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 18 لاکھ 31 ہزار 268 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.43 فیصد ہے۔

یومیہ کیسز کی شرح 15.77 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 89 لاکھ 76 ہزار 122 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 94.37 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی 959 لوگوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 4,95,050 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔


یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.