اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
13.5 C
Srinagar

نائجیریا میں مسلح افراد نے 11 افراد کو ہلاک کر دیا

ابوجا/  نائجیریا کے کدونا صوبے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک سرکاری افسر نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

صوبے کے کمشنر برائے داخلی سلامتی اور امور داخلہ، سیموئیل ارووان نے ایک بیان میں کہا کہ مسلح افراد نے اتوار کی علی الصبح زنگو کاتف مقامی حکومت کے علاقے کے ایک گاؤں پر حملہ کیا۔

حملے کے دوران تیس گھروں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ بچائے گئے لوگوں میں سے کچھ کو اسپتال بھیجا گیا۔ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں اور حملہ آوروں کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img