ہندوستان کے پہلے بجٹ سے لے کر اب تک

ہندوستان کے پہلے بجٹ سے لے کر اب تک

نئی دہلی:وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری 2022 کو مالی سال 2022-23 کے لیے مرکزی بجٹ2022-23)پیش کریں گی۔ اس طرح وہ اپنا چوتھا بجٹ پیش کریں گی۔ اس بار بجٹ مکمل طور پر پیپر لیس ہوگا۔ بجٹ کو ہر سال ایک بڑا واقعہ سمجھا جاتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں بجٹ سے متعلق 10 بڑی اور تاریخی باتیں:

1- ہندوستان کا پہلا بجٹ اسکاٹش ماہر اقتصادیات جیمز ولسن (James Wilson) نے 1860 میں پیش کیا تھا۔ ولسن نے 1853 میں چارٹرڈ بینک آف انڈیا، آسٹریلیا اور چائنا قائم کیا تھا جو 1969 میں Standard Chartered Bank بن گیا۔ انہوں نے ہی ’دی اکانومسٹ‘نامی باوقار پبلیکیشن کی شروعات کی تھی۔

2- آزاد ہندوستان کا پہلا بجٹ 26 نومبر 1947 کو پیش کیا گیا تھا۔ آزاد ہندوستان کا پہلا بجٹ اس وقت کے وزیر خزانہ آر کے شانمکھم چیٹی نے پیش کیا تھا۔

3- 1955 تک بجٹ صرف انگریزی میں پیش کیا جاتا تھا لیکن 1955-56 سے بجٹ ڈاکیومنٹ کی اشاعت انگریزی اور ہندی دونوں میں کی جانے لگی۔

4-سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خزانہ مرار جی دیسائی نے سب سے زیادہ مرتبہ مرکزی بجٹ پیش کیا۔ پی چدمبرم نے آٹھ بار مرکزی بجٹ پیش کیا۔ سابق وزرائے خزانہ یشونت راؤ چوان، سی ڈی دیشمکھ اور پرنب مکھرجی نے سات سات بار بجٹ پیش کیا۔

5- 1998 سے پہلے شام کو بجٹ پیش کیا جاتا تھا۔ سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا نے برطانوی دور کے اس رواج کو ختم کرتے ہوئے صبح بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے صبح 1998-1999 کا بجٹ پیش کیا تھا۔

6-سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 1970-71 میں کچھ عرصے کے لیے وزارت خزانہ بھی سنبھالی تھی اور بجٹ پیش کرنے والی وہ پہلی خاتون تھیں۔

7- 2016 تک بجٹ فروری کے آخری دن پیش کیا جاتا تھا۔ تاہم، یہ روایت 2017 سے بدل گئی جب اس وقت کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے یکم فروری کو مرکزی بجٹ پیش کیا تھا۔

8-پہلے ریلوے بجٹ الگ سے پیش کیا جاتا تھا۔ سال 2017 میں اسے مرکزی بجٹ میں شامل کیا گیا۔ اس سے 92 سال پرانی روایت ختم ہو گئی۔

9- وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اس سال اومیکرون ویرینٹ کو دیکھتے ہوئے حلواہ سیریمنی کی 70 سال پرانی روایت کی جگہ مٹھائیوں کی تقسیم کروائی۔ پہلے حلواہ سیریمنی کے ساتھ بجٹ کی پرنٹنگ کی شروعات ہوتی تھی۔

10- سیتارمن 2019 میں روایتی بریف کیس کی جگہ بہی کھاتہ (لال رنگ کا ایک پیکیٹ جس پر قومی نشان ہوتا ہے) میں بجٹ ڈاکیومنٹ لے کر آئی تھیں۔

11- سیتارمن کے نام ملک کی سب سے طویل بجٹ تقریر پڑھنے کا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے یکم فروری 2020 کو دو گھنٹے 41 منٹ کی بجٹ تقریر کی تھی۔

بشکریہ :اردو۔18 نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published.