منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

سروسز سلیکشن بورڈ کو مزید 20 ہزار 323 اسامیاں ریفر کی گئی ہیں: ایل جی منوج سنہا

سری نگر، 26 جنوری : جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم جمہوریہ کے موقع پر تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو نوید سناتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار 323 خالی پڑی اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر سروسز سلیکشن بورڈ کو احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ جموں وکشمیر میں پچھلے ڈیڑھ برس کے دوران 11ہزار اسامیوں کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے پُر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سروسز سلیکشن بورڈ کو مزید 20 ہزار 323 اسامیاں ریفر کی گئی ہیں اور بہت جلد اُنہیں بھی پُر کیا جائے گا۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں ضم ہونے کے بعد موجودہ انتظامیہ نے ایک سال کے اندر 15ہزار سے زائد اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر آن لائن درخواستیں طلب کیں اور ابتک لگ بھگ 11 ہزار اسامیوں کو پُر کیا گیا جبکہ باقی اسامیوں کے تحریری امتحانات لئے گئے ہیں اور اُن کے نتائج کا اعلان بھی بہت جلد متوقع ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img