ملک میں کورونا نے پکڑی رفتار، ایکٹو کیسز 14 لاکھ سے تجاوز

ملک میں کورونا نے پکڑی رفتار، ایکٹو کیسز 14 لاکھ سے تجاوز

نئی دہلی/ ملک میں کورونا وباء ایک بار پھر رفتار پکڑ رہی ہے اور نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 2 لاکھ 68 ہزار 833 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 820 تک پہنچ گئی ہے۔

دریں اثنا جمعہ کے روز 58 لاکھ دو ہزار 976 کووڈ ٹیکے لگائے گئے اور ہفتہ کی صبح 7 بجے تک موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک ارب 56 کروڑ دو لاکھ 51 ہزار 117 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 68 لاکھ 50 ہزار 962 ہو گئی ہے ۔

اسی عرصے میں مزید 402 مریضوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,85,752 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 22 ہزار 684 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 49 لاکھ 47 ہزار 390 ہوگئی ہے ۔ اسی دوران 16 لاکھ 13 ہزار 740 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 3.85 فیصد اور شفایابی کی شرح 94.33 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.32 فیصد ہے۔
دوسری طرف کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ سے 27 ریاستوں میں اب تک 6,041 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.