سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز مواد پھیلنے کے الزام میں احسن انتو گرفتار: پولیس ترجمان

سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز مواد پھیلنے کے الزام میں احسن انتو گرفتار: پولیس ترجمان

سری نگر، 14 جنوری : پولیس نے جمعے کے روز انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیرمین محمد احسن ا نتو کو سوشل میڈیا کے ذریعے غلط پروپگنڈ ا اور نفرت انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانات دینے کے الزا م میں محمد احسن انتو کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ محمد احسن انتو ولد مرحوم غلام حسن انتو ساکن دیور لولاب کپوارہ حال کرسو راج باغ، مزمل ایوب ٹھاکر اور ڈاکٹر آصف ڈار نامی دو معروف علیحدگی پسندوں کی طرف سے ٹویٹر پر چلائے جانے والے ‘ریڈیو ریزسٹنس کشمیر’ میں سرگرمی سے حصہ لیتا ہے اور تقریر کرتا ہے۔

اُن کے مطابق مذکورہ علیحدگی پسند جو احسن انتو کے ساتھ کئی مقدمات میں ملزم ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملک کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جھوٹا پروپگنڈا ، غلط معلومات کی مہم اور نفرت انگیز تقریر پھیلا کر احسن انتو نہ صرف جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے موجودہ پُر امن ماحول کو خراب کرنے میں ملوث پایا گیا بلکہ ملک کے خلاف انتشار بھی پھیلانے کا مرتکب قرار پایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ احسن انتو علیحدگی پسندی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کو بھی فعال طورپر پھیلانے میں ملوث رہا اور اس طرح سے وہ نوجوانوں کو تشدد کا سہارا لینے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لئے بھی اکسا نے کا کام کر رہا تھا۔
ترجمان کے مطابق ایسی غیر قانونی سرگرمیاں چلانے کی پادائش میں احسن انتو کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر مختلف دفعات کے تحت باضابط طورپر ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملزم کو حراست میں لے کر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے اور اس حوالے سے مزید انکشافات متوقع ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.