جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں بی ایس ایف انسپکٹر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

جموں،/ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں بدھ کی صبح بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک افسر کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں واقع بی ایس ایف کے05 بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر بدھ کی صبح قریب سات بجے ایک افسر کا دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ گرچہ مذکورہ افسر کو سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔
متوفی انپسکٹر کی شناخت مدن لال کے بطور ہوئی ہے۔

دریں ہسپتال ذرائع نے بھی مذکورہ انپسکٹر کی موت واقع ہونے کی تصدیق کی ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img