پلوامہ تصادم آرائی: جیش محمد کمانڈر سمیت 2 جنگجو ہلاک

پلوامہ تصادم آرائی: جیش محمد کمانڈر سمیت 2 جنگجو ہلاک

سری نگر/جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ یار علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین تصادم آرائی میں جیش محمد نامی جنگجو تنظیم کے ایک کمانڈر سمیت 2 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔

کشمیر زون پولیس نے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں اس انکاؤنٹر کے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس تصادم آرائی میں کالعدم تنظیم جیش محمد سے وابستہ ایک کمانڈر اور ایک غیر مقامی جنگجو مارا گیا۔

انہوں نے مہلوکین کی شناخت یاسر پرے جو جیش محمد کا کمانڈر تھا اور فرقان کے طور کی۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ یاسر ایک آئی ای ڈی ایکسپرٹ تھا جبکہ فرقان غیر مقامی جنگجو تھا۔

پولیس نے ان دو جنگجوؤں کی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں کئی ملی ٹنسی سے متعلق جرائم میں ملوث تھے۔

قبل ازیں ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پلوامہ کے قصبہ یار راجپورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران 2 ملی ٹنٹ مارے گئے‘ ۔ان کا کہنا تھا کہ گاؤں میں تلاشی آپریشن ابھی جاری ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.