بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن

جموں/ ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک کئی علاقوں کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ’مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج نے جمعرات کے روز حد متارکہ کے نزدیک کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے‘۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img