افغانستان کو شکست دے کرنیوزی سیمی فائنل میں، ہندوستان باہر

افغانستان کو شکست دے کرنیوزی سیمی فائنل میں، ہندوستان باہر

ابوظہبی/نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 11 گیندیں باقی رہتے اتوار کے روز آٹھ وکٹ سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے گروپ دو سے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ نیوزی لینڈ کی اس جیت کے ساتھ ہندوستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔ہندوستان پیر کے روز نامیبیا سے اپنا آخری عالمی کپ مقابلہ کھیلے گا لیکن اب اس کی ساری امیدیں ختم ہوچکی ہیں۔

نجیب اللہ زدران کی 48 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 73 رن کی شاندار اننگز کے باوجود، افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف گروپ 2 کے مقابلے میں 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر صرف 124 رنز ہی بنا سکا۔ نیوزی لینڈ نے 18.1 اوور میں دو وکٹ پر 125 رنز بنا کر یک طرفہ جیت حاصل کی۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.