اعظم اور ملک کی طوفانی نصف سنچریوں سے پاکستان کی مسلسل پانچویں جیت

اعظم اور ملک کی طوفانی نصف سنچریوں سے پاکستان کی مسلسل پانچویں جیت

شارجہ/ کپتان بابر اعظم (66) اور شعیب ملک (ناٹ آؤٹ 54) کی خطرناک نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کے روز آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ دو میں اسکاٹ لینڈ کو 72 رن سے شکست دے کر مسلسل پانچویں جیت درج کی اور سپر 12 میں ناقابل تسخیر رہنے والی وہ واحد ٹیم رہی۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے چار وکٹوں پر 189 رن کا بڑا اسکور بنایا اور اس کے بعد اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹ پر 117 رن پر روک کر اپنی ناقابل تسخیر برتری ریکارڈ کو برقرار رکھا۔پاکستان اس جیت کے ساتھ گروپ دو کی ٹیبل میں ٹاپ پررہا اور اب اس کا دوسرے سیمی فائنل میں گروپ ایک کی نمبر دو ٹیم آسٹریلیا سے دبئی میں گیارہ نومبر کو مقابلہ ہوگا جبکہ پہلے سیمی فائنل میں گروپ ایک کی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ کا مقابلہ گروپ دو کی دوسرے نمبر کی ٹیم نیوزی لینڈ سے ابوظہبی میں 10 نومبر کو مقابلہ ہوگا۔ فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.