15واں دن :راجوری ۔پونچھ میں مقام ِ جھڑپ پر دوبارہ فائرنگ

15واں دن :راجوری ۔پونچھ میں مقام ِ جھڑپ پر دوبارہ فائرنگ

سرینگر/بھٹی دھریاں مینڈ ھر راجوری ۔پونچھ سرحد پر سوموار کو بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز درمیان سوموار کی صبح دوبارہ فائرنگ کا تبادلہ ہونے کی اطلاع ہے ۔طویل ترین فوجی ٓپریشن اور طرفین کے مابین جھڑپ پندرہویں روز میں داخل ہوچکی ہے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے سرچ پارٹی پر فائرنگ کی ،جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے بھی فائرنگ کی ۔ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔اتوار کے روز دو پولیس اہلکار ،ایک فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک عسکریت پسندمارا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.