وزیر اعظم کی اتر پردیش آمد، مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم کی اتر پردیش آمد، مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

لکھنؤ/ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے سدھارتھ نگر اور وارانسی کے دورے پر استقبال کیا۔

یوگی نے وزیر اعظم کے اپنے اتر پردیش دورے پر نئی دہلی سے روانگی کے بعد ٹویٹ کیا ’’روحانی شعور کی زندہ علامت بابا وشوناتھ کے مقدس شہر وارانسی میں معزز وزیر اعظم نریندر مودی کو خوش آمدید‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی اتر پردیش کے ایک روزہ دورے پر سدھارتھ نگر اور وارانسی پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران وہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔اس دورے پر روانہ ہونے سے پہلے مودی نے صبح ٹویٹر پر اطلاع دی اور کہا کہ سدھارتھ نگر اور وارانسی کے اپنے دورے کے دوران وہ میڈیکل میں بنیادی ڈھانچے کے سب سے بڑے پروجیکٹ سمیت دیگر ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.