وزیر اعظم مودی کا امریکہ پہونچنے پر شاندار استقبال

وزیر اعظم مودی کا امریکہ پہونچنے پر شاندار استقبال

واشنگٹن،23 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مسٹر مودی کا طیارہ آج صبح واشنگٹن ہوائی اڈے پر اترا ، جہاں امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے ان کا استقبال کیا۔

مسٹر سندھو کے ساتھ کے ساتھ وزیر اعظم مودی کا استقبال کرنے کیلئے بریگیڈیئر انوپ سنگھل ، ایئر کموڈور انجن بھدر ، نیول اتاشی کموڈور نربھیا باپنا اور امریکی ڈپٹی اسٹیٹ آف مینجمنٹ اینڈ ریسورسز ٹی ایچ برائن میک کین بھی ائیر پورٹ پہنچے۔ اس کے ساتھ ہی مسٹر مودی کے استقبال کے لیے ہندوستانی برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی ہاتھوں میں ترنگا لیے ہوائی اڈے کے باہر موجود تھی۔ ہوائی اڈے سے نکلنے کے بعد مسٹر مودی نے جوائنٹ بیس اینڈریوز کے باہر ان (مسٹر مودی) کے منتظر ہندوستانیوں کی طرف سے ان کی مبارکباد قبول کی۔

اس کے بعد مسٹر مودی واشنگٹن کے ایک ہوٹل پہنچے جہاں ان کا ہندوستانی برادری کے لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم مودی 23 ستمبر کو امریکی وقت کے مطابق صبح 9:40 بجے (بھارتی وقت کے مطابق 7:15 بجے) مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات کریں گے۔ جن کمپنیوں کے سی ای او مسٹر مودی ملیں گے ان میں کوالکم کے صدر اور سی ای او ، ایڈوب کے صدر ، فرسٹ سولر کے سی ای او ، جنرل ایٹمکس کے صدر اور سی ای او اور بلیک اسٹون کے بانی شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو صبح 11.15 بجے پالم ایئر فورس ہوائی اڈے سے خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ وفد میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال ، سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا اور دیگر اعلیٰ سینئر حکام وفد میں ان کے ساتھ امریکہ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر پہلے ہی امریکہ پہنچ چکے ہیں۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.