ملک میں کوروناوائرس کے یومیہ کیسزمیں ایک بار پھر اضافہ

ملک میں کوروناوائرس کے یومیہ کیسزمیں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی ، 23 ستمبر (یو این آئی) ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔دریں اثنا بدھ کو ملک میں 71 لاکھ 38 ہزار 205 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 83 کروڑ 39 لاکھ 90 ہزار 49 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 31،923 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 35 لاکھ 63 ہزار 421 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا 31،990 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد تین کروڑ 28 لاکھ 15 ہزار 711 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 349 سے بڑھ کر تین لاکھ 2 ہزار 338 ہو گئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران مزید 282 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،46،050 ہوگئی ہے۔

ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.77 فیصد ، فعال کیسزکی شرح 0.90 ، جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.