مسلسل چوتھے روز کم ہوئے کورونا کے نئے کیسز

مسلسل چوتھے روز کم ہوئے کورونا کے نئے کیسز

نئی دہلی ، 13 ستمبر (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں مسلسل چوتھے دن کمی درج کی گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27،254 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس عرصے میں اموات کی تعداد بھی کافی کم درج کی گئی ہے ۔

ملک میں اتوار کو 53 لاکھ 38 ہزار 945 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 74 کروڑ 38 لاکھ 37 ہزار 643 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیرکی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 219 افراد کی موت ہوئی ہے ، جو کہ گزشتہ کئی دنوں کے مقابلے میں کم ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،42،874 ہو گئی ہے۔

اس دوران 27،254 لوگوں کی کوروناجانچ رپورٹ پازیٹو آئی جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 32 لاکھ 64 ہزار 175 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 37،687 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد تین کروڑ 24 لاکھ 47 ہزار 32 ہو گئی ہے ۔ کورونا انفیکشن کے نئے کیسز کے معاملے میں اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی ،جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 1.13 فیصد رہ گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 10،652 سے کم ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 269 ہو گئے ہیں۔

ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.54 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز کے لحاظ سے کیرالہ ملک میں ابھی پہلے نمبر پر ہے ، حالانکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 9537 ایکٹو کیسزکم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 2،22،815 رہ گئی ہے ۔ وہیں 29،710 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 41،30،065 ہو گئی ہے جبکہ مزید 67 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22،551 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹرمیں ایکٹو کیسز 51،244 رہ گئے ہیں جبکہ 46 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،38،142 ہو گئی ہے۔

 یواین آئ

Leave a Reply

Your email address will not be published.