راہل گاندھی دو روزہ دورے پر جموں پہنچے

راہل گاندھی دو روزہ دورے پر جموں پہنچے

جموں،9 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق صدر راہل گاندھی جمعرات کو اپنے دو روزہ دورے پر جموں پہنچے۔کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں نے جموں ہوائی اڈے کے باہر موصوف لیڈر پر پھول برسائے اور ان کا ایک ریلی کی صورت میں شاندار استقبال کیا۔


جموں آمد کے فوراً بعد موصوف لیڈر کٹرہ میں واقع شری امرناتھ گھپا کے درشن کے لئے روانہ ہوئے۔کانگریس کے ترجمان نے بتایا کہ وہ ماتا ویشنو دیوی کے دربار میں حاضری دینے کے لئے پیدل سفر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی جمعے کے روز جے کے رزوٹس میں صبح کے گیارہ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک پارٹی کے وفود سے ملاقی ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دلی روانگی سے قبل وہ پارٹی کے سینئر لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

قبل ازیں راہل گاندھی نے ماہ گذشتہ کی دس تاریخ کو سری نگر میں درگاہ حضرت بل اور کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی تھی۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.