ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں حزب المجاہدین کا جنگجو گرفتار: پولیس ترجمان

سری نگر/ پولیس نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے کھریو علاقے میں حزب المجاہدین نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک سرگرم جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس، فوج کی50 آر آر اور سی آر پی ایف کی 185 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعرات کی صبح اندروسہ کھریو کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک باغ میں ایک مشکوک شخص کو فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے پھرتی کا مظاہرہ کرکے اس کو دھر لیا۔


انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ کی شناخت شاہد احمد کھانڈے ولد عبد الرشید کھانڈے ساکن منڈک پال کھریو کے بطور ہوئی ہے جو حزب المجاہدین نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے اسلحہ و گولہ باردو کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img