کشمیر میں تیسرے روز بھی جزوی پابندیاں اور ہڑتال

کشمیر میں تیسرے روز بھی جزوی پابندیاں اور ہڑتال

سری نگر، 4 ستمبر (یو این آئی) حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین سید علی گیلانی کے انتقال کے پیش نظر ہفتے کو مسلسل تیسرے روز بھی وادی میں جزوی طور پر پابندیاں اور ہڑتال جاری رہنے سے معمولات زندگی متاثر رہے۔

یاد رہے کہ سید علی گیلانی یکم ستمبر کی شام دیر گئے حیدرپورہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے جس کے بعد حکام نے وادی میں پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ادھر وادی کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والی کشمیر شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڑ کو ہفتے کو دو دن بعد ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا تاہم کشمیر ٹرین سروس ہنوز معطل ہے۔

حکام نے اگرچہ جمعے کی شام کو ہی براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس اور موبائل کالنگ سروس کو بحال کیا گیا ہے تاہم موبائل انٹرنیٹ سروس ابھی معطل ہی ہے۔یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے ہفتے کی صبح سری نگر کے بعض علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ شہر سری نگر میں تمام تر بازار و تجارتی مراکز بند تھے تاہم سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی جزوی نقل و حمل جاری تھی۔

انہوں نے کہا کہ شہر خاص کے بعض علاقوں میں جزوی پابندیاں عائد تھیں جبکہ کہیں کہیں سڑکوں پر خاردار تار برابر بچھی ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ امن و قانون کی صورتحال پر کڑی نظر گذر رکھنے کے لئے حساس و اہم مقامات پر بھاری تعداد میں سیکورٹی فورسز کی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.