نو ججوں کی حلف برداری

نو ججوں کی حلف برداری

نئی دہلی ، 31 اگست (یو این آئی) چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) نے منگل کے روز 9 نو مقرر ججوں کو حلف دلایا۔سپریم کورٹ کے نئے بلڈنگ کمپلیکس کے آڈیٹوریم میں صبح 10.30 بجے منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس نے تمام نو ججوں کو حلف دلایا۔ یہ پروگرام صبح 11 بجے تک جاری رہا۔

عام طور پر نئے تعینات ہونے والے ججوں کو چیف جسٹس کے کورٹ روم میں حلف دلایا جاتا ہے۔ لیکن یہ پہلا موقع تھا جب یہ تقریب سی جے آئی کورٹ کے باہر منعقد ہوئی۔ ایسا کووڈ پروٹوکول کے لیے کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی سپریم کورٹ کالجیم نے 17 اگست کو منعقدہ اجلاس میں ہائی کورٹ کے چار چیف جسٹس ، چار ججوں اورایک سینئر وکیل کے نام کی سفارش سپریم کورٹ کے ججز کے عہدے کے لیے کی گئی تھی۔

حلف لینے والے ججوں میں جسٹس اے ایس اوکا ، جسٹس وکرم ناتھ ، جسٹس جے کے مہیشوری ، جسٹس ہیما کوہلی شامل ہیں۔ جسٹس بی وی ناگ رتنا ، جسٹس سی ٹی روی کمار ، جسٹس ایم ایم سندریش ، جسٹس بیلا ایم ترویدی ، جسٹس پی ایس نرسمہا کو بھی جج کے عہدے کا حلف دلایا گیا۔

یہ پہلا موقع تھا جب ججوں کے حلف برداری پروگرام کو دوردرشن سے براہ راست نشر کیا گیا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.