ملک میں دوسرے دن بھی 11 ہزار سے زائد ایکٹو کیسز بڑھے

ملک میں دوسرے دن بھی 11 ہزار سے زائد ایکٹو کیسز بڑھے
ملک میں دوسرے دن بھی 11 ہزار سے زائد ایکٹو کیسز بڑھے

نئی دہلی ، 27 اگست (یو این آئی) ملک میں مسلسل دوسرے دن کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے 11 ہزار سے زائد نئے کیسز بڑھے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 44،658 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، وہیں اس دوران 496 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ملک میں جمعرات کے روز 79 لاکھ 48 ہزار 439 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 61 کروڑ 22 لاکھ 08 ہزار 542 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44،658 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 26 لاکھ تین ہزار 188 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 32 ہزار 988 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 18 لاکھ 21 ہزار 428 ہو گئی ہے۔

اس دوران ایکٹو کیسز11،174 بڑھ کر 3 لاکھ 44 ہزار 899 ہو گئے ہیں ۔ اس دوران مزید 496 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4،36،861 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح ایک بار پھر بڑھ کر 1.06 فیصد ، جبکہ شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.60 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے ۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 213 بڑھ کر 53،908 ہو گئے ہیں ۔ دریں اثنا ریاست میں 4،736 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 62،52،150 ہوگئی ہے ، جبکہ 159 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،36،730 ہوگئی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.