پلوامہ میں مسلح تصادم، تین جنگجو ہلاک

پلوامہ میں مسلح تصادم، تین جنگجو ہلاک

سری نگر/ جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال کے جنگلات میں ایک مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے تین جنگجوئوں کو ہلاک کیا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے ترال کے جنگلات میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات کو ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران تین جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘مہلوک جنگجو جیش محمد سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے’۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ترال کے جنگلات میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی

راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے جمعے کی رات دیر گئے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے جنگجوئوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں تین جنگجوئوں کو مارا جا چکا تھا جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
قبل ازیں سکیورٹی فورسز نے اسی ضلع کے کھریو پانپور میں جمعرات کو ایک مسلح تصادم کے دوران دو مقامی جنگجوئوں کو ہلاک کیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.