منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.9 C
Srinagar

طالبان کی امریکہ کو یقین دہانی، کسی کو کابل ایئرپورٹ پہنچنے سے نہیں روکا جائے گا

واشنگٹن ، 21 اگست (یو این آئی/اسپوتنک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کو بتایا کہ طالبان نے امریکہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ لوگوں کو کابل ایئرپورٹ پہنچنے سے نہیں روکے گا اور نہ ہی امریکی مہم میں کوئی دخل دے گا۔

پرائس نے جمعہ کے روز پریس بریفنگ میں کہا،’طالبان نے ہمیں وہی کہا ہے جو انہوں نے عوامی طور پر کہا تھا کہ ان کا ہمارے آپریشن اور راستےمیں ان لوگوں کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جو ایئرپورٹ پہنچنا چاہتے ہیں ‘۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img