ملک میں کورونا کے یومیہ معاملے میں 10 ہزار سے زائد کا اضافہ

ملک میں کورونا کے یومیہ معاملے میں 10 ہزار سے زائد کا اضافہ

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 35178 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو کہ ایک دن قبل کے مقابلے میں تقریباً 10 ہزار زیادہ ہیں۔

اس سے قبل منگل کو ملک میں انفیکشن کے 25166 نئے کیسز درج کیے گئے تھے۔ پیر کو ملک میں 55 لاکھ پانچ ہزار 74 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 56 کروڑ چھ لاکھ 52 ہزار 32 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35178 نئے معاملو کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 22 لاکھ 85 ہزار 857 ہوگئی ہے۔ اس دوران 37 ہزار 169 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 14 لاکھ 85 ہزار 923 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں فعال معاملے 2433 کم ہو کر تین لاکھ 67 ہزار 415 ہو گئے ہیں۔ اس عرصے میں 440 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 32 ہزار 519 ہو گئی ہے۔

ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.14 فیصد ، ری کوری کی شرح 97.52 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔مہاراشٹر میں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 1132 کم ہوکر 64790 پر آ گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 5424 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6201168 ہوگئی ہے جبکہ 116 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 135255 ہوگئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.