ضلع راجوری میں زندہ شیل بر آمد

جموں/ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سرول علاقے میں بدھ کی صبح ایک نہر سے ایک زندہ شیل بر آمد کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے اگراتی سرول علاقے میں بدھ کی صبح ایک نہر سے ایک زندہ شیل بر آمد کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ شیل فوج کے ٹریننگ اسکول کے نزدیک پایا گیا جس سے لگتا ہے کہ شاید یہ شیل فوج کا ہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج اور پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ہے اور شیل کو ناکارہ بنایا جائے گا۔دریں اثنا پولیس اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہیں۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.