فضائیہ کا طیارہ 140 ہندوستانیوں کو لے کر کابل سے روانہ

فضائیہ کا طیارہ 140 ہندوستانیوں کو لے کر کابل سے روانہ

نئی دہلی ، 17 اگست (یو این آئی) ہندوستانی فضائیہ کا ایک خصوصی طیارہ 140 ہندوستانیوں کو لے کر افغانستان کے دارالحکومت کابل سے روانہ ہوگیا ہے.

ذرائع کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کا سی 17 گلوب ماسٹر طیارہ میں چار صحافیوں کے ساتھ انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے اہلکاروں اورکابل میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کے عملے اور افسران سوار ہیں  بتایا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ ایران کے راستے ہندوستان پہنچے گا کیونکہ یہ طیارہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرے گا۔ یہ طیارہ آج دوپہر غازی آباد میں آئی اے ایف کے ہنڈن ایئر بیس پر اترے گا۔

قبل ازیں وزارت خارجہ نے بتایا تھا کہ افغانستان میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے کابل میں ہندوستانی سفارت خانے کے تمام ملازمین اور سفیر کو فوری واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے منگل کو ٹوئٹ کیا ’’موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کابل میں ہندوستانی سفارت خانے کا تمام عملہ اور ہمارے سفیر فوری طور پر ہندوستان واپس آئیں گے۔‘‘

ہندوستان نے یہ فیصلہ گزشتہ اتوار کو افغانستان میں اشرف غنی حکومت کی برطرفی اور وہاں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔

یواین آئی،

Leave a Reply

Your email address will not be published.