چھڑی مبارک سری نگر کے ہاری پربت قلعے پر واقع شاریکا بھوانی مندر پہنچائی گئی

چھڑی مبارک سری نگر کے ہاری پربت قلعے پر واقع شاریکا بھوانی مندر پہنچائی گئی

سری نگر، 9 اگست (یو این آئی) چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی چاندی کی چھڑی) کو پیر کے روز حسب روایت سری نگر کے پائین شہر کے ہاری پربت قلعے پر واقع قدیم مندر شاریکا بھوانی پہنچایا گیا۔

چھڑی مبارک کو سالانہ شری امرناتھ یاترا کے آخری دن یعنی رکشا بندھن کے موقع پر آخری پوجا کے لئے 22 اگست کو پوتر گھپا میں پہنچایا جائے گا۔

بتا دیں کہ کورونا وبا کے پیش نظر امسال بھی مسلسل دوسرے برس اس یاترا کو معطل کیا گیا ہے۔ سال 2019 کے پانچ اگست کے فیصلوں سے قبل ہی اس یاترا کو بیچ میں ہی معطل کیا گیا تھا اور یاتریوں اور دیگر غیر مقامی سیاحوں کو فوری طور جموں و کشمیر سے نکلنے کو کہا گیا تھا۔

سری نگر میں پیر کی صبح اس وقت فضا ‘بم بم بولے’، ‘ہر ہر مہادیو’ کی آوازوں سے گونج اٹھا جب یہاں بڈشاہ چوک میں قائم شری امریشور مندر سے مہنت دیپندرا گری، جو چھڑی مبارک کے محافظ ہیں، کی قیادت میں عقیدت مند چھڑی مبارک لئے ہاری پربت قلعے پر واقع قدیم شاریکا بھوانی مندر کی طرف روانہ ہوئے۔

مہنت دیپندرا نے بتایا کہ سالانہ شری امر ناتھ یاترا سے منسلک قدیم روایت کے مطابق چھڑی مبارک کو شرون شکلا پکشا پرتی پدا کے موقع پر دیوی ماتا کی پوجا کے لئے لے جایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر چھڑی مبارک کے ہمرا انتہائی کم تعداد میں سادھو وہاں جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ماتا شاریکا بھوانی جس کو عام طور پر ‘تری پرسندری’ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ شہر سری نگر کی ‘اشت دیوی’ ہے جو ہاری پرت پر ‘شیلا’ ایک چٹان، کی صورت میں موجود ہے۔

موصوف محافظ نے کہا کہ چھڑی مبارک 11 اگست کو امریشور مندر پہنچائی جائے گی جہاں چھری- ستھپانا کی رسم انجام دی جائے گی اور 13 اگست کو ناگ پنچھمی کے موقع پر چھری پوجن کی جائے گی

انہوں نے کہا کہ چھری مبارک جنوبی کشمیر میں واقع شری امرناتھ پوتر گھپا کی طرف سری نگر کے دشمی آکھرا سے 22 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر روانہ ہوگی۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.