جموں کے اکھنور میں بیگ لے جانے والے مشتبہ افراد کو دیکھا گیا۔ تلاش کریں
جموں،سرینگر/پولیس نے پیر کی صبح چوکی چورا اکھنور علاقے میں بیگ لے جانے والے مشتبہ افراد کی خفیہ اطلاع ملنے کی بنیادی تلاشی کارروائی شروع کی ۔
یو این کے مطابق پیر کی علی الصبح گائوں والوں نے دو افراد کو مشتبہ حالت میں دیکھا ،وہ بیگ لئے جارہے تھے ۔پولیس کے مطابق اکھنور کے کپا کالا چوہرا میں سڑک عبور کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو دیکھا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور ٹرک ڈرائیور نے اُنہیں دیکھا تھا ۔اطلاع ملتی ہی پولیس نے ناکے ڈالے اور مشتبہ افراد کی تلاش شروع کردی ۔آخری اطلاعات ملنے تک تلاشی کارروائی جاری تھی ۔
فوج نے سرحدی ضلع پونچھ میں تلاشی کارروائی شروع کی
فوج ،ایس اور جی اور فورسز اہلکاروں نے مینڈھر پونچھ میں پیر کی صبح تلاشی کارروائی شروع کی ۔پولیس کے مطابق علاقے میں مشکوک اور مشتبہ نقل وحرکت دیکھنے سے معتعلق ملی خفیہ اطلاع کی بنیا د تلاشی کارروائی شروع کی گئی ۔
سوپور میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن
قصبہ کے سبھی داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی ۔تاہم آخری اطلاعات ملنے کے بعد قصبہ میں کہ جنگجوئوں اور سیکیورٹی کے در میان کوئی آمنا سامنا نہیں ۔