اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی پارلیمنٹ میں دوبارہ میٹنگ

اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی پارلیمنٹ میں دوبارہ میٹنگ

نئی دہلی ، 09 اگست (یو این آئی) پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں پیگاسس ، مہنگائی اور کسانوں کے معاملے پر حکومت کے خلاف متحد اپوزیشن جماعتوں کی آج پھر پارلیمنٹ میں دوبارہ میٹنگ ہورہی ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن رہنما ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کے ساتھ ہی میٹنگ میں اپوزیشن کے 14 جماعتوں کے رہنما حصہ لے رہے ہیں ۔

اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے جمعہ کو بھی پارلیمنٹ میں ایک میٹنگ کی تھی اور اس کے بعد تمام رہنما کسانوں کی حمایت میں جنتر منتر پہنچے اور ‘کسان سنسد’ میں شامل ہوئے۔مانسون سیشن میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما حکومت کے خلاف متحد کر اس سے پیگاسس ، کسانوں کے مسئلے اور مہنگائی کے سلسلے میں پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں شروع سے حکومت کے خلاف ارکان اپنے مطالبات کے لیے ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا کام نہیں ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.