بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
31.5 C
Srinagar

پہلے غربت کے غریبوں کے نام پر منافقت ہوتی تھی: مودی

بھوپال، 7اگست (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے غریبوں کی فلاح وبہبود کے تئیں مرکزی حکومت کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے متعلقہ لوگوں اور ان کی حکومتوں کی مدت کار کے دوران غریبوں کے نام منافقت کی گئی ہے۔

مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے ’پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا‘ کے تحت مدھیہ پردیش میں ’انت اتسوی‘ (ترقی فیسٹول) کی شروعات کے موقع پر دہلی سے خطاب کیا۔بھوپال میں منعقد ہ اہم تقریب میں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اورمختلف اضلاع میں متعلقہ انچارج وزیر موجود تھے۔

پروگرام کے تحت ریاست میں 25ہزار سے زیادہ راشن کی دکانوں سے غریبوں اناج تقسیم کرنے کی مہم شروع کی گئی، جس کے تحت ایک کروڑ پندرہ لاکھ کنبوں کے تقریباً 5کروڑ لوگ فیض یاب ہورہے ہیں۔

مسٹر مودی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم تمام لوگوں ان ہی غریبوں کے درمیان سے آتے ہیں جن کی مکمل فلاح وبہود حکومت کی ترجیح ہے۔ یہی کنبہ کورونا بحران کے دوران بھی ترجیحات میں شامل رہا۔ انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہاکہ پہلے کے نظام میں لوگ دن میں سو بار غریبوں کانام لیتے تھے لیکن ان کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ وہ کہتے تھے کہ غریبوں کو سڑکوں، رسوئی گیس، بجلی اور بینک اکاونٹ کی کیا ضرورت ہے۔


 یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img