گاندربل :جنگلی مشروم کھانے سے13افراد بیمار ،اسپتال میں داخل ،8سکمز منتقل

گاندربل :جنگلی مشروم کھانے سے13افراد بیمار ،اسپتال میں داخل ،8سکمز منتقل

گاندر بل /وسطی ضلع گاندر بل میں جنگلی مشروم کھانے سے 13افراد بیمار ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا ۔خبر رساں ادارے کے این او کے مطابق بنجر بستی گٹلی باغ گاندر بل میں بعض گھرانوں نے جنگلی مشروم کی سبزی پکائی تھی ۔مقامی لوگوں کے مطابق اسے عرف عام میں ’جنگل حیدر‘ کہا جاتا ہے ۔

مقامی لوگوں کے مطابق یہ سبزی کھاتے ہی کئی افراد نے دست اور قے کی شکایت کی ۔انہوں نے بتایا کہ کم از کم 13 افراد نے اسی مسائل کی شکایت کی جس کے بعد انہیں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل میں داخل کرایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے آٹھ افراد کو مزید علاج کے لیے سکیمزسرینگرریفر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.