آئندہ جمعہ جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا ہوگی :انتظامیہ جامع مسجد

آئندہ جمعہ جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا ہوگی :انتظامیہ جامع مسجد

سرینگر/انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلسل نامساعد حالات ، کووڈ۔19کی قہر انگیز لہر اور لاک ڈائون کے باعث مرکزی جامع مسجد سرینگر جو نماز اور عبادات کیلئے ایک طویل عرصے سے بند تھی آج انجمن اوقاف کے زیر اہتمام باقاعدہ مسجد پاک کی صفائی اور ستھرائی کا عمل انجام دیا گیا اور اس مہم میں انجمن کے ملازمین اور عملہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

بیان میںکہا گیا اب جبکہ وائرس کی لہر میں ٹھہرائو آگیا ہے اور جموںوکشمیر کی مرکزی مساجد، خانقاہوں، آستانوں اور امام باڑوں میں باضابطہ نماز جمعہ کا اہتمام کیا جارہا ہے توقع ہے کہ آئندہ جمعتہ المبارک سے کشمیر کی سب سے بڑی عبادتگاہ مرکزی جامع مسجد سرینگر کو بھی نمازیوں اور زائرین کیلئے کھول دیا جائیگا ۔تاہم بیان میں واضح کیا گیا کہ جمعتہ المبارک کی نماز اور پنچ وقتہ نمازوں کیلئے طبی ماہرین کی آرا اور گائیڈ لائن کے مد نظر بطور احتیاط کووڈ ایس او پیز کا پوری طرح سے خیال رکھا جائیگا اور نمازیوں کو اس کا پوری طرح سے پابند بنایا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.