کشمیریوں کے ساتھ گندا کھیل کھیلا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کے ساتھ گندا کھیل کھیلا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 2 اگست (یو این آئی) پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ سرکاری نوکری یا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے کشمیریوں کی سخت جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جبکہ جنگجوؤں کی مدد کرنے والے پولیس افسر کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا کشمیریوں کے ساتھ کھیلے جا رہے گندے کھیل اور دوہرے معیار کا برملا ثبوت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت گرفتار بے گناہ کشمیری برسوں سے جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔

موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے دو سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر حکومت جموں و کشمیر کے جنرل ایڈمنسٹریشن محکمے کا وہ حکمنامہ بھی پوسٹ کیا تھا جس کے تحت معطل ڈی ایس پی دویندر سنگھ ولد دیدار سنگھ ساکن ترال کو نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔

 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.