وسطی کشمیر میں گلمرگ- ماگام روڈ پر بر آمد رائس کوکرس خالی پائے گئے، ٹریفک بحال

وسطی کشمیر میں گلمرگ- ماگام روڈ پر بر آمد رائس کوکرس خالی پائے گئے، ٹریفک بحال

سری نگر،2 اگست(یو این آئی) وسطی کشمیر کے ماگام علاقے میں گلمرگ- ماگام روڈ پر پیر کی صبح چار رائس کوکر مشتبہ حالت میں پائے جانے کے بعد علاقے میں بم کا خوف پھیل گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اگری کلان ماگام میں سیکورٹی فورسز نے گلمرگ – ماگام روڈ پر پیر کی صبح چار رائس کوکر مشتبہ حالات میں پایا۔
انہوں نے بتایا کہ رائس کوکر دیکھنے کے فوراً روڈ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بنا بر احتیاط بند کر دیا گیا اور بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے ان رائس کوکرس کو چیک کیا تو وہ خالی پائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر یہ رائس کوکرس چوروں نے وہاں چھوڑ دئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد مذکورہ روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دیا گیا۔
یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.