ضلع سانبہ میں ایک بار پھر مشتبہ ڈرونز دیکھے گئے

ضلع سانبہ میں ایک بار پھر مشتبہ ڈرونز دیکھے گئے

سری نگر،2 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک بار پھر فضا میں ڈرونز جیسی کوئی شئی گردش کرتے ہوئے نظر آنے کے بعد سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ ضلع سانبہ کے بڑی برہمن پولیس اسٹیشن کے اطراف میں چار مشتبہ ڈرونز کو گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان پر فائرنگ نہیں کی تاہم 92 انفنٹری بریگیڈ میں تعینات فوجی جوانوں کو اس کے متعلق مطلع کیا گیا۔
دریں اثنا ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضا میں سرخ روشنی والی کچھ چیزوں کو گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا وہ غالباً ڈرونز تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
بتادیں کہ ضلع سانبہ میں محض تین روز قبل ہی تین مختلف مقامات پر ایک بار پھر فضا میں کوئی اڑنے والی شئے غالباً ڈرونز گردش کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.