16 ویں روز بھی تیل مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام

16 ویں روز بھی تیل مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام

نئی دہلی، 2 اگست (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں 75 ڈالر فی بیرل سے متجاوز ہونے کے باوجود ملک میں پیر کے روز پٹرول کی قیمتیں مسلسل 16 ویں روز بھی مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق پیر کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر برقرار رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
تاہم بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی برقرار ہے۔ امریکہ کے تیل ذخائرمیں کمی آنے کے بعد سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہر روز صبح 6 بجے سے نافذ ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔
شہر کا نام —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 101.84 ——89.87
ممبئی———107.83 ——97.45
چینئی ——— 102.49—— 94.39
کولکاتہ —— 102.08 —— 93.02
یو این آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.