نئی دہلی، 28 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے بارہ بنکی میں سڑک حادثہ میں متعدد افراد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے بدھ کو ایک ٹوئٹ میں کہا ’’یوپی کے بارہ بنکی میں ہوئے سڑک حادثے کی خبر سے میں بہت دکھی ہوں۔ مرنے والوں کے کنبوں کے ساتھ میری ہمدری ہے۔ ابھی اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بھی بات ہوئی ہے۔ تمام زخمیوں کو اعلی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘‘۔
بارہ بنکی میں ایک بس کو ٹرک نے پیچھے سے اتنی زبردست ٹکر ماری کہ اس میں سوار 18 افراد جاں بحق ہوگئے اور کچھ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
یو این آئی
