لوگوں ضرورت مندوں اور نظربند افراد کے اہل خانہ کو فراموش نہ کریں: قیوم وانی

لوگوں ضرورت مندوں اور نظربند افراد کے اہل خانہ کو فراموش نہ کریں: قیوم وانی

جے کے سی ایس ایف نے لوگوں کو عید الاضحی پر مبارکباد پیش کی

سری نگر / جموں وکشمیر سول سوسائٹی فورم نے عید الاضحی کے مبارک موقع پر جموں وکشمیر اور امتِ مسلمہ کومبارکباد پیش کیا ہے۔
چیئرمین جے کے سی ایس ایف عبدالقیوم وانی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ تہوار عقیدت ، اور قربانیوں کی فضیلت ہے اور
اخوت ، ہمدردی اور اتحاد کے جذبات سے سرشار ہے۔
بیان میں ، وانی نے قرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کے جانور کا گوشت اور خون اللہ تک نہیں پہنچتا ،البتہ ہمارا تقویٰ اس تک پہنچتا ہے۔
وانی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بیواوں ، یتیموں اور ان تمام لوگوں کو فراموش نہ کریں جنھیں مدد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عید کے اس مقدس موقع پر مستحقین کی مدد کریں۔
وانی نے کہا کہ جموں کشمیر اور باہر کے مختلف جیلوں میں زیر حراست افراد کی حالتِ زار ان کے اہل خانہ کے لئے ذہنی صدمے کا باعث بنی ہوئی ہے جو کہ اب ایک  انسانی مسئلہ بن گیا ہے۔
وانی نے تمام نظربندوں کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ان مشکلات میں ان کے اہل خانہ کو سکون کا سانس مل سکے جب ہر شخص کویڈ – 19 کی تیسری لہر کے خوف سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تمام ایسے کنبوں کو یاد رکھیں جن کے افراد مختلف جیلوں میں بند ہیں اور وہ تمام افراد جنہیں لاک ڈاؤن کے سبب تکلیف ہوئی ہے۔
وانی نے کہا کہ عید الاضحی کا دن قربانی ، خوشی اور اللہ کے احکامات کے عزم کا اعادہ ہے۔اس دن لوگوں کو قربانی اور محبت کے ذریعہ اللہ کی رحمت کی طلب کرنی چاہئے۔
وانی نے مزید کہا کہ جانوروں کی قربانی دیتے وقت لوگوں کو چاہئے کہ وہ کویڈ ایس او پیز پر عمل کریں اور ضروری فاصلوں کو برقرار رکھیں تاکہ کوویڈ ۔19 کو پھیلنے سے بچا جاسکے خصوصا تیسری لہرکو شکست دینے کے لئے ایسا کرا ناگذیر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.