سری نگر کے بربر شاہ علاقے کے لوگوں کا ‘ژونٹھ کول’ کی ڈریجنگ کا مطالبہ

سری نگر کے بربر شاہ علاقے کے لوگوں کا ‘ژونٹھ کول’ کی ڈریجنگ کا مطالبہ

سری نگر،/ سری نگر کے بربر شاہ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے سے گزرنے والی ایک نہر جو ‘ژونٹھ کول’ کے نام سے مشہور ہے، کا پانی منجمد رہنے سے پیدا شدہ بد بو نے علاقے کے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جھیل ڈل کو دریائے جہلم کے ساتھ جوڑنے والی یہ نہر کوڑے کرکٹ اور گندگی کی آمجگاہ بن گئی ہے جس سے اس کا پانی زہر بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ اس نہر کی صفائی ستھرائی اور اس کی ڈریجنگ کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔علاقے کی ایک وفد نے یو این آئی اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بسیار گزارشوں کے بعد چنند روز قبل جہلم کا گیٹ دو گھنٹوں کے لئے کھول دیا گیا جس سے اس نہر کا پانی بہنے لگا لیکن گیٹ بند ہونے کے ساتھ ہی اس نہر میں موجود لاکھوں کی تعداد میں مچھلیاں مر گئیں۔

ایک شہری نے بتایا کہ ایک زمانے میں یہ نہر اپنی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے لحاظ سے اس قدر مشہور تھی کہ سیاح اس کی سیر کو آیا کرتے تھے لیکن آج اس کی طرف دیکھتے ہی قے آنے لگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس نہر سے اس قدر بد بو آتی ہے کہ ملحقہ بستیوں کے لوگوں کا جینا حرام ہو گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس نہر کی بدبو کی وجہ سے ہم اپنے مکانوں کی کھڑکیاں کھول نہیں سکتے ہیں۔

لوگوں کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ محکمہ اس نہر کی ڈریجنگ کرے اور اس کےعلاوہ جہلم کے گیٹ کو مکمل نہیں تو کم سے کم بیس فیصد کھلا رکھا جائے تاکہ اس کے پانی کا بہتا رہے۔


یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.