منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.9 C
Srinagar

بائیڈن کی ٹک ٹاک کے خلاف معاملے کو خارج کرنے کی اپیل

 

واشنگٹن/ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی عدالت سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی سوشل ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور اس کی بنیادی کمپنی بائٹ ڈانس کے خلاف معاملے کو خارج کرنے کی اپیل کی ہے۔

کولمبیا کی اپیلی عدالت میں پیش دستاویزات کے مطابق مدعا علیہ نے ٹک ٹاک اور اس کی بنیادی کمپنی بائٹ ڈانس کے خلاف معاملے کو خارج کرنے کی رضاکارانہ طور پراپیل کی ہے۔ دستاویزات میں مدعا علیہ کے طور پر مسٹر بائیڈن اور مدعی کے طور پر ٹک ٹاک کا ذکر ہے۔
اس سے قبل جون میں مسٹر بائیڈن نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے سے متعلق مسٹر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو منسوخ کردیا تھا۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img