یوزرو-سخالنسک ، 13 جولائی (اسپوتنک) منگل کے روز روس کے کریل جزیرے کے علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سخالنسک سیسمولوجیکل اسٹیشن کی سربراہ ایلینا سیمینوفا نے آج یہاں بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔مسز سیمینوفا نے بتایا کہ آج صبح آئے اس زلزلے کا مرکز سموشیر جزیرے سے 11 کلومیٹر جنوب میں سطح زمین سے 59 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔