گاندربل میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال

گاندربل میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال
سرینگر// پیر کے روز وسطی کشمیر ضلع گاندربل کے تحصیل لار میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے، رہائشی مکانات اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کچھ گھنٹوں کی طوفانی بارش کے باعث وتلار علاقے میں متعدد رہائشی مکانات اور سڑکیں تباہ ہوگئیں، تاہم واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اطلاعات میں ایک سرکاری عہدیدارکا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف اہلکاروں نے سڑک رابطے کو جلد سے جلد بحال کرنے کے لئے علاقے میں امدادی کارروائی شروع کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.