سرینگر ائرپورٹ رہائشی کالونی کے نزدیک رہائشیوں نے تیندوا دیکھا

سرینگر ائرپورٹ رہائشی کالونی کے نزدیک رہائشیوں نے تیندوا دیکھا

کے این ٹی

سرینگر /سرینگر کے ائر پورٹ کے نزدیک ایک رہائشی کالونی میں مقامی رہائشیوں نے ایک تیندوے کو دیکھا اور محکمہ جنگلی حیات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سےفوری کارروائی کرے ۔

مقامی رہائشیوں نے خبر رساں کے این ٹی کو بتایا ہے کہ ہائی لینڈ انکلیو گوگو نزدیک سرینگر ائر پورٹ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران علاقے میں دوران شب تیندوے کی نقل وحرکت دیکھی گئی ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں تیندوے کی موجودگی سے رہائشیوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ لوگ مسجد شریف میں نماز فجر اور نماز مغرب ادا کرنے میں لوگ خوف محسوس کررہے ہیں ۔انہوں نے محکمہ جنگلی حیات سے اپیل کی ہے کہ وہ تیندوے کی نقل وحرکت پر قابو پائے ۔

وسطی کشمیر کے وائلڈ لایف وارڈن الطاف دنتو نے بتایا کہ ہمیں مختلف علاقوں سے روزانہ کالز موصول رہی ہیں لیکن مذکورہ علاقے کے رہائشیوں کی جانب سے کوئی فون کال موصول نہیں ہوئی اور نا ہی محکمہ کو اس بارے میں کوئی اطلاع ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں ٹیم بھیج دی جائیگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.