بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
19.7 C
Srinagar

پونچھ میں ایل او سی پر پاکستان زیر انتظام کشمیر کا معمر شہری گرفتار

جموں /فوج نے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پاکستان زیر انتظامکشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک عمر رسیدہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ میں رنگر نالہ کے نزدیک ایل او سی پر جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب فوج نے پاکستان زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک سن رسیدہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ شخص کی شناخت65 سالہ محمد جاوید ولد محمد سجاد ساکن چوپر پاکستان زیر ا نتظام کشمیر کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص فوج کی تحویل میں ہی ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جار ہی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img